ابنا: ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اتحادی طیاروں نے اپنی کارروائیاں اتوار کو بھی جاری رکھیں اور دارالحکومت طرابلس و مشرقی علاقوں میں 4 زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔اس سے قبل گزشتہ روز برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے معمر قذافی کی افواج سے برسر پیکار باغیوں کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ لیبیا کے عوام اور نیشنل ٹرانزیشنل کونسل کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ ولیم ہیگ نے بن غازی اور دوران جنگ زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجہ کیلئے قائم طبی مرکز کا بھی دورہ کیا۔ ولیم ہیگ نے کہا کہ معمر قذافی کو اقتدار سے فوری طور پر الگ ہونا ہو گا جبکہ برطانیہ سرکاری فوج کی پیش قدمی روکنے کیلئے حمایت جاری رکھے گا اور باغیوں کو یونیفارمز اور بلٹ پروف جیکٹس سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ لیبیا کے عوام کے ساتھ ہے اور معمر قذافی کی اقتدار سے بے دخلی تک لیبیا کے عوام کی حمایت جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز